کٹلری ایسوسی ایشن کے الیکشن 2024 کے حوالے سر گرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے

Spread the love

وزیر آباد (نامہ نگار) کٹلری ایسوسی ایشن کے الیکشن 2024 کے حوالے سر گرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔الیکشن کے حوالے سے حبیب اللہ چوہدری اور محمد نعیم کی قیادت میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبران کی ایک بڑی تعداد نے فاؤنڈر گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا اور باقائدہ فاونڈر گروہ کا حصہ بننے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر آباد کے معروف صنعتکار ہر دلعزیز سماجی شخصیت چیئرمین فاؤنڈر گروپ حمزہ شکیل بھٹہ کے ہیڈ آفس میں ایک اجلاس ہوا جس میں ممبران کٹلری ایسوسی ایشن سمیت چیرمین فاونڈر گروپ حمزہ شکیل بھٹہ ، چیرمین کٹلری ایسوسی ایشن شکیل اعظم مہر ، لالہ محمد خلیل، عدنان جاوید سنڈل، نعمان احمد بھٹہ، میاں عثمان احمد، طلعت مرزا ،عارف وائیں والے،خافظ سلیم ،ظفر بھٹہ ،خبیب اللہ چوہدری، جمال احمد بھٹہ ،قاسم اعوان، عامر نصیر ، الیاس احمد خان ،ناصر طور ،راحت مغل ، ساجد منیر کھوکھر و دیگر کٹلری ایسوسی ایشن کے ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر ممبران کی کثیر تعداد نے فاؤنڈر گروپ کی الیکشن میں مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ممبران سے خطاب کرتے ہوئے شکیل اعظم مہر اور حمزہ شکیل بھٹہ نے کہا کہ فاونڈر گروپ پہلے بھی سپورٹران کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتا چلا آ ریا ہے خدمت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں