وزیرآباد شہر و گردو نواح میں مہنگائی کا جن بے قابو،

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)وزیرآباد شہر و گردو نواح میں مہنگائی کا جن بے قابو، اشیا ء خور و نوش عوام کی پہنچ سے دور ،مارکیٹ کمیٹی کے افسران،مقامی انتظامیہ کے گٹھ جوڑ سے مبینہ بوگس ریٹ لسٹیں جاری کرنے لگے وزیرآباد و گردو نواح میں مہنگائی مافیا نے انتظامیہ کو کھڈے لائن لگا دیا مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا۔ چھوٹا گوشت 1380 کے بجائے سر عام 2 ہزار روپے کلو میں بڑا گوشت 7 سوروپے کلو کے بجائے ایک ہزار روپے کلو، دودھ 2 سوروپے دہی 240 روپے کلو فروخت ہونے لگا مرغی کی قیمت بھی آسمان پر پہنچا دی گئی جبکہ وزن میں بھی عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا جاتا ہے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں کوئی سبزی بھی 100 روپے کلو سے کم دستیاب نہیں دالوں اور چاول کے ریٹ بھی شہریوں کی پہنچ سے باہر جا پہنچے ہیں ۔ شہری مقامی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کو بھی کو سنے لگے، مارکیٹ کمیٹی کے افسر مقامی انتظامیہ کے گٹھ جوڑ سے سبزیوں اور پھلوں کی سبزی و فروٹ منڈی سے کم قیمت کی ریٹ لسٹیں جاری کر کے مبینہ طور پرصوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام کو بے وقوف بنا رہے ہیں دوسری جانب شہر بھر کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ ریٹ لسٹ تو جاری کر دی جاتی ہے اعلی حکام منڈی سے جاری کردہ ریٹس کے مطابق اشیاء کی فراہمی بھی یقینی بنائیں اور بڑے مگر مچھوں کو ہاتھ ڈالا جائے ریٹ لسٹ پر عملدرآمد سے چھوٹا دوکاندار تو اپنے اخراجات تو کیا اپنی لاگت تک وصول نہیں کر پاتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں