وزیرآباد(نامہ نگار) وکلا اور سائلین کے مسائل کے حل کے لیے لئے ڈاکٹرز کو خصوصی کردار ادا کرنا ہو گا۔ ہسپتالوں میں عدالتی معاملات کو ترجیح دینے اور میڈیکلولیگل کے جلد حصول کو آسان بنایا جائے گا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور بار کونسل کے مابین باہمی تعاون کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر بار ایسوسی ایشن وزیرآباد رانا خلیل الرحمٰن نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سینئر وکیل عمر چیمہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران ڈاکٹر فرحان الکبیر، خرم لطیف، ڈاکٹر عثمان بدر اور ڈاکٹر سعد کا کہنا تھا کہ وکلا کے ذاتی مسائل اور علاج معالجہ کے معاملات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے گا۔ بار اور محکمہ صحت کے مابین بھائی چارے کی فضا قائم کر کے عدالتوں کے سائلین کے میڈیکلولیگل سمیت دیگر مسائل کے حل کو یقینی بنا کر عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔ صدر بار نے وائے ڈی اے کے عہدیداران کو بار ایسوسی ایشن کی جانب سے قانونی معاملات میں ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
