اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑ کا متاثرہ خاتون کی درخواست پر زمین واگزار کروادی

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑ کا متاثرہ خاتون کی درخواست پر زمین واگزار کروادی۔اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے علی پور کی رہائشی خاتوں رفعت طاہرہ زوجہ شفاقت علی کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے علی پور چٹھہ حافظ آباد روڈ میں ریو نیو افسر الطاف تارڑ،نائب تحصیلدار حلقہ پٹواری خالد محمود ورک اور گرداور کے ہمراہ پانچ مرلہ پلاٹ سے بااثر افراد سے قبضہ واگزار کرواکر رفعت طاہرہ کو قبضہ دلوادیا۔اس موقع پر مالک زمین بھی موجودتھا۔اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے خاتون کو چاردیواری تعمیر کرنے کی ہدایت کی۔متاثرہ خاتون نے پانچ سال قبل پانچ مرلہ پلاٹ کی رجسٹری کروائی تھی جو مالک زمین اس کو قبضہ نہ دے رہا تھا۔متاثرہ خاتون رفعت طاہرہ کو پلاٹ کا قبضہ دلوانے پر اہل علاقہ،سماجی شخصیات نے اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر خاتون رفعت طاہرہ نے بھی رب نواز چدھڑ کو دعائیں دی اور قبضہ دلوانے پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں