سید محسن عباس پٹواری کی اہلیہ مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) سید محسن عباس پٹواری کی اہلیہ،سید حسنین محسن،سید زین محسن کی والدہ اور سید الطاف حسین،سید طاہر عباس پٹواری کی بھاوج مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ علامہ مختار احمد ثقفی نے پڑھائی،نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات،منتخب نمائندوں،ریونیو افسران،تاجر برادری،صحافیوں،وکلاء سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مرحومہ کے قل شریف کاختم پاک مورخہ 9اگست بروز جمعتہ المبارک صبح10:00بجے انکی رہائشگاہ موضع دھارووال تحصیل وزیرآباد میں ہوگا جسمیں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں