وزیرآباد(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج وزیرآباد کی عدالت سے منشیات کے مقدمہ کا ملزم باعزت بری ہو گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج وزیرآباد محمد ندیم انصاری کی عدالت میں تھانہ سوہدرہ کا منشیات 1430 گرام ایک مشہور مقدمہ سرکار بنام راول عباس زیر سماعت تھا۔ مقدمہ کی پیروی فوجداری کے مشہور قانون دان و سابق پبلک پرائسیکوٹر گورنمنٹ آف پنجاب چوہدری محمد جاوید اسلم چٹھہ ایڈووکیٹ نے کی۔ دوران سماعت جرم ثابت نہ ہونے پر عدالت نے ملزم راول عباس کو با عزت بری کرنے کا حکم صادر کر د
