سیکٹربی سترہ سے پنک بسیں چلانے پر حکومت کے مشکورہیں،نوازلالی

Spread the love

7 اگست سے سی ڈی اے نے 2 عدد پنک بسیں بی سترہ سے سیکرٹریٹ تک چلانے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ریذیڈینٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن ایم پی سی ایچ ایس کے صدر محمد نواز لائی نے چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ حکومت اورسی ڈی اے کا اہل علاقہ کیلئے مارگلہ روڈ کی تعمیر کے بعد یہ دوسرابڑا تحفہ ہے ۔ اس علاقہ کے رہنے والے اس بات پر بیت خوش ہیں کہ خواتین اور بچیاں اپنی ڈیوٹی اور اپنی تعلیم کیلئے بہت زیادہ سہولت اور عزت کے ساتھ سفر کر سکیں گی. انہوں نے چیئرمین این ایچ اے سے مطالبہ کیا کہ مارگلہ روڈ سے ٹیکسلا کی طرف مڑتے ہوئے مسافروں کو بہت مشکل پیش آتی ہے اورگاڑیاں آپس میں ٹکرا جاتی ہیں ۔اس سے پہلے کہ کوئی بڑا نقصان ہو جب تک پشاور روڈ پر انٹر چینج نہیں بن جاتا ۔ فوری طور پر سنگ جانی کے مقام پریوٹرن بنایا جائے تاکہ لوگ اپنے سفر کومحفوظ رکھ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں