ممتاز سیاسی شخصیت راجہ جاوید اشرف اور قائد اعظم ٹرسٹ کے چیئرمین راجہ اشتیاق کے اعزاز میں ثنا ریسٹورنٹ اولڈہم میں عشائیہ دیا

Spread the love


لندن رپورٹ عارف چودھری
اولڈہم کے کونسلر چودھری آفتاب حسین نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان محمد جاوید اعوان ، کمشنر ریونیو اسد طاہر اور ممتاز سیاسی شخصیت راجہ جاوید اشرف اور قائد اعظم ٹرسٹ کے چیئرمین راجہ اشتیاق کے اعزاز میں ثنا ریسٹورنٹ اولڈہم میں عشائیہ دیا ۔ کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات چوہدری اخترملوانہ -سابق کونسلر جاوید اقبال ۔ آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی ، چوہدری اختر ملوانہ ، سماجی سیاسی و سابق مئیر چودھری شاداب قمر -کاروباری شخصیت مسرت چوہدری، سماجی شخصیت نصیر عرف سیرو -پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات کمرشل اینڈ ٹریڈ سیکرٹری اویس حسین فاروقی و دیگر کی خصوصی شرکت ۔ ممتاز مزہبی سیاسی شخصیت راجہ آفتاب شریف نے نظامت کے فرائض احسن طریقے سے انجام دئیے – ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان محمد جاوید اعوان نے کہا کہ پاکستان اب بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے تارکین وطن کی شکایت کے لیے علیحدہ سیل ہے جو انکے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ تارکین وطن کی جائیدادوں اور زمینوں پر قبضہ بارے انکا کہنا تھا کہ ایسا انکے عزیز و اقارب کرتے ہیں اور پھر وہ تنازعہ کو طوالت اختیار کرانے کے حربے استعمال کرتے ہیں لیکن تارکین وطن کے لیے علیحدہ عدالتیں ہیں جو انکے تنازعہ کو ترجیح بنیادوں پر حل کرواتے ہیں ۔ راجہ جاوید اشرف نے کہا کہ ہماری جماعت کی مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحادی حکومت ہے بے شمار مسائل ہیں لیکن حالات میں بہتری ا رہی ہے پاکستان کی تمام سیاسی قوتوں کو سر جوڑ کے بیٹھ کر پاکستان کو مسائل سے نکالنا چاہیے ۔ مسرت چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں نئ حکومت کو آئے چند ماہ ہوئے ہمیں پوری امید ہے وہ تارکین وطن کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے۔ کمرشل اینڈ ٹریڈ سیکرٹری اویس حسین فاروقی نے کہا کہ دیار غیر میں ایسی تقریبات سے کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق یگانگت بڑھتا ہے انکا مزید کہنا تھا جو پاکستانی برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں انہوں نے اس ملک کے ساتھ پاکستان کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اس طرح کی تقریبات سے اپنی قوت و طاقت کا مظاہرہ کرتے رہیں۔ عشائیہ میں شریک دیگر افراد نے بھی ایسی تقریبات سے کمیونٹی کے اندر باہمی روابط بڑھنے کا ذریعہ قرار دیا ۔ تقریب کے میزبان کونسلر چودھری آفتاب حسین نے پاکستان سے آئے مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تقریب کا مقصد کمیونٹی کو ایک چھت کے سائے تلے اکٹھا کر کے پاکستان کی بہتری بارے سوچنا تھا ۔

برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کی مادر وطن سے آنے والے مہمانوں کی مہمان نوازی قابل ستائش و رشک ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں