خیبر سے (امان علی شینواری) طورخم بارڈر پر ٹی اے ڈی پالیسی کی باعث تجارت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی. پالیسی پر نظرثانی ناگزیر ہے. دونوں ممالک عارضی داخلے کاغذات جمع ہونے پر ٹرانسپورٹرز کو ٹوکن جاری کرے تاکہ سرٹیفیکیٹ ملنے تک گاڑیوں کو سرحد پار کرنے کی اجازت مل سکے . ٹیڈ کاغذات نہ ہونے کے باعث طورخم بارڈر پر سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں ہیں. ان خیالات کا اظہار آل طورخم کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر ایمل شینواری، ٹرانسپورٹ یونین کے صدر عظیم اللہ شینواری، شاہ جہان شینواری، قاری نظیم گل، گلاب شینواری اور دیگر نے لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ پریس کلب خیبر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹیڈ کے لئے بارڈر پر دفتر کھول دیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز کو عارضی کاغذات جمع کرنے میں مشکلات نہ ہو جبکہ کاغذات جمع ہونے کے بعد ٹرانسپورٹرز کو ٹوکن ایشو کرے اور ٹوکن پر آنے جانے کی اجازت دی جائے انہوں نے کہا کہ سو ڈالر فیس آن لائن جمع کرنے کے لئے اقدامات کرے تاکہ درمیان میں تیسری پارٹی ختم ہو سکے کیونکہ تیسری پارٹی ٹرانسپورٹرز سے زیادہ ڈالر لینے کا ڈیمانڈ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹی اے ڈی سرٹیفیکیٹ نہ رکھنے والے گاڑیاں امپورٹ ایکسپورٹ سامان نہیں لے جا سکتے جسکی وجہ مشکلات بڑھ گئی ہیں اس وقت تک پاسپورٹ و ویزہ رکھنے والوں کو اجازت دی جائے تاکہ امپورٹ ایکسپورٹ متاثر نہ ہو انہوں نے کہا کہ پالیسی شروع کرنے سے پہلے سبز باغ دکھایا کہ ٹی اے ڈی سرٹیفیکیٹ تین دنوں میں ملے گا لیکن اب مہینوں میں بھی نہیں ملتا جو سراسر ظلم ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ پالیسی سے مشکلات بڑھ گئے ہیں ایک طرف سبزی، فروٹس پر ناجائز ٹیکس لگا دئیے گئے ٹیکسز چار گنا بڑھا دئے گئے ہیں صرف پالیسیاں تیار کرتے ہیں کوئی طریقہ کار نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ اب گاڑیاں کھڑی ہیں نقصان تاجر ٹرانسپورٹرز کا ہو رہا ہیں کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہے افغانستان کا دوسرے ممالک کے ساتھ پالیسی نرم ہے اور بہترین ہے اس وجہ سے ایران اور دوسرے ممالک نے افغان مارکیٹ پر قبضہ کیا ہے لیکن یہاں پالیسیوں کا پتہ نہیں روزانہ کی بنیاد پر نئے پالیسیاں بنتی ہے انہوں نے دھمکی دی اگر پالیسی پر نظرثانی نہیں کی تو دوسرے بارڈرز یونیز کے ساتھ ملکر پہیہ جام ہڑتال شروع کرینگے.
