ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال کے زیر اہتمام آزادی کپ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں والی بال کا فائنل میچ منعقد کروایا گیا

Spread the love

ساہیوال( چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویزنل بیورو چیف ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق گورنمنٹ ننگل انبیاء اسلامیہ ہائی اسکول نمبر 1 ساہیوال میں ڈپٹی کمشنر صائمہ علی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال کے زیر اہتمام آزادی کپ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں والی بال کا فائنل میچ منعقد کروایا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال چوہدری محمد اکرام تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اکرام نے کہا کہ کھیل کے میدانوں کو آباد رکھنا حکومت کا مشن ہے۔انہوں نے سخت موسم کے باوجود بہترین انتظامات کرنے پر سربراہ ادارہ محمد سلیم چوہدری اور سٹاف کی کوششوں کو سراہا۔میچ کے اختتام پر انہوں نے ٹیموں کو انعامات اور کھلاڑیوں میں میڈل تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں