وزیرآباد(نا مہ نگار) صاحب ثروت افراد کو خلق خد ا کی خدمت خوش دلی کے ساتھ کرنی چاہئے،ورنہ معاشرے بانجھ ہوجاتے ہیں،کار خیر کے کاموں کو وزیرآباد ویلفیئر سوسائٹی پہلے کی طرح آئندہ بھی اپنے اہداف میں شامل رکھے گی کیونکہ یہی زندگی کا مقصد ہونا چاہئے،ان خیالات کا اظہارمسیحا شہر ڈاکٹر محمد یوسف فاروق نے وزیرآباد ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران شیخ جلیل احمد،شیخ محمد آصف،خواجہ محمد جمیل ایڈووکیٹ،طاہر رفیق منہاس،افتخار حسین صدیقی،محمد وقاص یوسف، پروفیسرحافظ منیر احمد،حافظ عمر فاروق،محمد اشرف نثار کے اعزاز میں دیئے گئے عصرانہ کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ صاحب حیثیت افراد رب کریم کی مخلوق کی خدمت کرکے خالق کائنات کی رضا کا حصول یقینی بناتے ہیں،فلاحی کام کرنیوالوں اور انسانیت کی خدمت کو اپنا نصب العین بنانے والوں پراللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں کی شکل میں قائم رکھے۔(
