وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پراے سی آفس وزیرآباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پراے سی آفس وزیرآباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے سائلین کے مسائل سنے اور فوری حل کے لئے ہدایات جاری کیں،اس موقع پرمظفر جاوید بھٹی، پی ایس او منیر عالم اور مختلف محکمہ جات کے ذمہ داران بھی موجودتھے۔اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرہر جمعتہ کو کھلی کچہری اے سی آفس میں منعقد ہوگی،پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق ضلع کی سطح پر کھلی کچہریاں لگاکر عوام کے مسائل حل کروانے کی حتی الواسع کوشش جاری کھیں گے اورہرتحصیل میں جاکر انکی دہلیز پر ان کو ریلیف پہنچانے کو ممکن بنائینگے تا کہ لوگوں میں مختلف محکموں سے فوری فائدہ مل سکے۔کھلی کچہری میں سائلین اورخواتین نے بھی تحریری درخواستیں پیش کیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں