ے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ضرورت مندوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعدیہ نواز

Spread the love

وزیرآباد (نامہ نگار) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ضرورت مندوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ اس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ گھرانے مستفید ہوں تاکہ ملک میں استحکام پیدا ہو سکے، ان خیالات کا اظہار بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام تحصیل ڈسکہ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعدیہ نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وہ گھرانے جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مالی معاونت وصول کر رہے ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک اپنا سروے مکمل نہیں کروایا وہ 30 اگست 2024 تک اپنے قریبی تحصیل دفاتر میں جا کر سروے کروا لیں، ان کا مذید کہنا تھا کہ اگر اس تاریخ سے پہلے سروے نہ کروایا گیا تو ایسے خاندانوں کو مستقل طور پر پروگرام سے خارج کر دیا جائے گا، سعدیہ نواز نے کہا کہ حکومت ملک کو طبقاتی نظام سے پاک کرنا چاہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں