الہ آباد مین بازار کی تمام مساجد کے آگے گٹروں کے تعفن زدہ پانی نے ڈیرے ڈال لئے

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) الہ آباد مین بازار کی تمام مساجد کے آگے گٹروں کے تعفن زدہ پانی نے ڈیرے ڈال لئے،نماز نمازوں کی ادائیگی کے لئے گھروں میں قید ہو کر رہ گئے،بلدیہ وزیرآباد الہ آباد مین بازار سے گندا پانی نکالنے میں مکمل طور پر ناکام ہوکر رہ گئی،میتوں کو قبرستان لیجانا بھی مشکل ہوکر رہ گیا،عروتیں بچے اور مریضوں کا بھی گھر سے نکلنا محال ہوکر رہ گیا۔ قبرستان کمیٹی کے صدر وممبران مرزا مشتاق،طیب محمود،منیر سنڈل،خرم مغل اوراہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب،کمشنر،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ،اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد سے صورتحال کا فوری نوٹس لیکر اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے تا کہ خلق کدا کو گندگی اور غلاظت کے ماحول سے نجات مل سکے یاد رہے کہ عوامی نمائندوں کی شہری مسائل کی عدم توجہی کی وجہ سے مسلم لیگی کارکن بہت مایوس ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں