صوبائی حکومت ینگ اساتذہ کے پانچ مطالبات کو فی الفور منظور کریں

Spread the love

خیبر سے (امان علی شینواری) صوبائی حکومت ینگ اساتذہ کے پانچ مطالبات کو فی الفور منظور کریں ، ینگ اساتذہ بچوں کی مستقبل کے ضامن ہیں. معماران قوم کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کیا جائے. حکومت اساتذہ کی مسائل سنجیدگی سے لے اور درپیش مسائل کو حل کرائیں. مبارک شاہ ،شریف اللہ آفریدی و دیگر کا پریس کانفرنس سے اظہارِ خیال.

لنڈی کوتل پریس کلب ڈسٹرکٹ خیبر میں ینگ ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر مبارک شاہ آفریدی ، تنظیم اساتذہ خیبر کے صدر شریف اللہ آفریدی ،ملک نادر شاہ و دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے ینگ ٹیچرز کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا رویہ رواں رکھا ہے جو قابل مذمت و ینگ ٹیچرز کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی مترادف ہے انہوں نے پانچ مطالبات بتاتے ہوئے کہا کہ 7جون 2022 سے قبل بھرتی اساتذہ کا پنشن خاتمہ اور سی پی فنڈز کے نفاذ ہمیں ہرگز منظور نہیں انہوں نے 2022 سے بھرتی ایڈہاک اساتذہ کو مستقل بنیادوں پر لینے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی سکول میں SST کے ایڈہاک بھرتی نامنظور ہیں انہوں نے سی پی فنڈز والے ملازمین سے جی پی فنڈ، بی ایف، RD&DC کی غیرقانونی کٹوتیاں بے انصافی و ناجائز ہے انہوں نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ نو سال چھ مہینے سے کم مدت ملازمین سے پنشن ختم کرکے انہیں سی پی فنڈز میں شامل کیا ہے جو ینگ ٹیچر نے صوبائی حکومت کی اس اقدام کو مسترد کردیا گیا انہوں نے کہا کہ ینگ ٹیچر طلباء کی بہترین مستقبل کے لئے کوشاں ہیں اور دور دراز علاقوں میں تعلیم عام کرنے اور طلباء کی بہترین رہنمائی کرتیں ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا اساتذہ کی حال پر رحم کرکے مطالبات کو فی الفور حل کرانے میں سنجیدگی سے کام لے اور اساتذہ کو احتجاج پر مجبور نہ کیا جائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں