ہڑپہ ;سورج فرٹیلائزر فیکٹری زمینداروں کیلئے وبال جان بن گئی فیکٹری سے نکلنے والے زہریلے مواد سے سر سبزدرخت، دھان اور کپاس کی فصلیں مکمل طور پر تباہ کمشنروڈپٹی کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس کا مطالبہ
فیکٹری میں فصلوں کیلئے تیزاب اور کھادکی تیاری کے دوران چمنیوں سے نکلنے والا دھواں نما ء کیمیکل جو ہوا کے رخ کے ساتھ فیکٹری کے گردونواح میں کھڑی سرسبزو شاداب فصلوں کے اوپر گرنے سے فصل کے پتے جل جاتے ہیں جس سے فصل ختم ہو جاتی ہے متاثرہ کسان ;میاں ظفر غنی
ہڑپہ (چوہدری آصف ندیم) ; سورج فرٹیلائزر فیکٹری زمینداروں کیلئے وبال جان بن گئی فیکٹری سے نکلنے والے زہریلے مواد سے سر سبزدرخت، دھان اور کپاس کی فصلیں مکمل طور پر تباہ کمشنروڈپٹی کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس کا مطالبہ;تفصیلات کے مطابق ہڑپہ کے نزدیکی گاءوں میں قائم سورج فرٹیلائزر فیکٹری جس میں فصلوں کی اچھی پیداوار کے لئے کھیتوں میں ڈالا جانے والا کیمیکل اور کھادیں تیار کی جاتی ہیں بد قسمتی سے کسانوں کی مدد کے لیے بنائی جانے والی یہ فیکٹری ہی کسانوں کے لئے وبال جان بن گئی کسانوں کی فصلیں جب پیدوار دینے کیلئے تیار ہو تی ہیں تو فیکٹری کے مالکان اور انتظامیہ کی نا اہلی یا غفلت کی وجہ سے فیکٹری میں فصلوں کیلئے تیزاب اور کھادکی تیاری کے دوران چمنیوں سے نکلنے والا دھواں نما ء کیمیکل جو ہوا کے رخ کے ساتھ ہی فیکٹری کے گردونواح میں کھڑے سرسبزو شاداب درخت اورفصلوں کے اوپر گرنے سے فصل اور درختوں کے پتے جل جاتے ہیں جس سے فصل اور درخت ختم ہو جاتے ہیں متاثرہ کسان ،میاں ظفر غنی نے میڈیا نمائندگان کو اپنی تباہ شدہ فصلیں دکھاتے ہوئے بتایا کہ ہر سال فیکٹری سے نکلنے والے زہریلے گیس کی وجہ ہماری فصلوں کو جزوی طور پرنقصان پہنچتا ہے فیکٹری ماکان ہر بارہماری بات سنی ان سنی کرکے وقت ٹال دیتے ہیں مگر اس دفعہ تو ان کے ظلم کی انتہاء دیکھیں کہ میری 50ایکڑ سے زائد رقبہ پر کھڑی کپاس اوراس کے علاوہ کئی ایکڑ پر کھڑی چاول کی فصل کے ساتھ ساتھ ماحول دوست سر سبز و شاداب درختوں کو بھی فیکٹری سے نکلنے والے زہریلے کیمیکل نے مکمل طور پر تباء برباد کردیا ہے میں نے اپنی فصلوں کپاس اور دھان ی کی کاشت سے لےکر فصل تیار ہونے تک لاکھوں روپے خرچ کر چکا ہوں جو اس فیکٹری کے مالکان کی نا اہلی کی وجہ سے سب کچھ برباد ہوگیا، میاں ظفر غنی نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سورج فرٹیلائزرکی انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہماری ہونے والی فصلوں کی تباہی کا ہ میں معاوضہ لے کردیا جائے اور فیکٹری سے نکلنے والے زہریلے گیس کی روک تھام نہ کرنے پر سورج فرٹیلائزر کے مالکان کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے ،تاکہ کسانوں کی فصلوں کو آئندہ سے ہونے والے نقصان سے بھی بچایاجا سکے
