وزیرآباد(نا مہ نگار) آزادی فلوٹ مارچ کی وزیرآباد آمد پرڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ طارق قریشی،ڈی سی گجرات صفدرحسین ورک،اے ڈی سی جی مطاہر وٹو، اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ،ایم پی اے وقار احمد چیمہ،تحصیلدار ہمایوں خالد وڑائچ،نائب تحصیلدار نبی احمد چیمہ،نائب تحصیلدار امیر حمزہ گجر،ایجوکیشن آفیسرز آفتاب صادق چیمہ،تعظیم طاہر،چیف ایگزیکٹو کنارہ ہوٹل عدنان اکرم چوہدری۔آر ایس ریسکیو 1122 فیاض احمد اور شہریوں کی جانب سے شاندار استقبا ل کیا گیا،شرکاء نے ہاتھوں میں سبز ہالی پرچم اٹھا رکھے تھے،ہوا میں کبوتر بھی چھوڑے گئے،ڈھول کی تھاپ پر روائتی گھورا ڈانس بھی پیش کیا گیا،ریسکیو اہلکاروں نے سلامی پیش کی۔اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑاور ایم پی اے وقار احمد چیمہ نے کہا کہ زندہ قوموں کی طرح مادر وطن کا یوم آزادی منانا ہمارا قومی فریضہ اور حق ہے،بابائے قوم کے اس آزاد وطن کی آبیا ری خون دل دیکر کرینگے،وہ قومیں خوش قسمت ہوتی ہیں جو آزادی کے لمحات کو پاتی ہیں،ہماری پاکستان تحریک آزادی کے اکابرین وقائدین نے ہندو منا فقانہ سوچ اورانگریز سامراج کی سامراجی سوچ سے آزادی دلواکر آنیوالی نسلوں کو آزاد فضائیں مہیا کیں،آزادی مارچ کا مقصد نوجوان نسل میں نظریہ پاکستان اجا گر کرنا ہے،ہر پاکستانی محب وطن ہے اور ہم سب کو چاہئے کہ پاکستان ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔(فوٹو ہمراہ ہے)
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
