وزیرآباد کی ہونہار طالبہ اسوہ نور ولد منور احمد نے نہم جماعت میں 519 نمبر حاصل کرکے اپنے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول محلہ میانی وزیرآباد کی ہونہار طالبہ اسوہ نور ولد منور احمد نے نہم جماعت میں 519 نمبر حاصل کرکے اپنے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ اس موقعہ پر طالبہ کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی میرے اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعائوں کی بدولت ہے۔ میں پڑھ لکھ کر ڈاکٹر بنوں گی اور دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کروں گی۔ اپنے ایک پیغام میں طالبہ کا کہنا تھا کہ دل لگا کر اور کچھ کر گزرنے کے جنون سے ہی کچھ حاصل ہوتا ہے۔ لہذا تمام طالب علم فضول کے مشاغل ترک کرکے پڑھائی پر توجہ دیں تو ایسی کامیابی سب طالب علم ہی سمیٹ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں