ٹیڈ پالیسی کے خلاف ڈیڈ لائن ختم. ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال کرکے امپورٹ ایکسپورٹ بند کر دیا

Spread the love

خیبر سے (امان علی شینواری) ٹیڈ پالیسی کے خلاف ڈیڈ لائن ختم. ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال کرکے امپورٹ ایکسپورٹ بند کر دیا گیا. آل طورخم کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس اور ٹرانسپورٹرز یونینز نے دھرنے کے تیسرے دن مین روڈ پر ٹینٹ لگا کر ٹائرز جلا دئیے مظاہرین نے کالے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور شدید نعرے بازی کئے اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آل طورخم کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین معراج الدین شینواری، صدر ایمل شینواری ،ٹرانسپورٹرز یونینز کے صدور یوسف آفریدی، مولانا حضرت اللہُ، حاجی عظیم اللہ شینواری، ظہور آفریدی، اقبال آفریدی اور دیگر نے کہا کہ بارڈر پر تمام ادارے ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کے ساتھ ظلم و بے انصافی پر تلے ہوئے ہیں ایف سی اور این ایل سی کی ظلم کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز اور تاجرز کاروبار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں اداروں نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے انہوں نے کہا کہ اب ٹیڈ پالیسی کی وجہ سے تجارت روکا ہے ٹیڈ سرٹیفکٹ کے لئے ٹرانسپورٹرز نے کاغذات جمع کئے ہیں لیکن ٹیڈ کاغذات نہیں دے رہے ہیں جب تک ٹیڈ سرٹیفکٹ جاری نہیں ہوتی اس وقت تک عارضی ٹوکن پر اجازت دی جائے کئی دنوں سے مال بردار گاڑیاں طورخم اور پاک افغان شاہراہ پر کھڑی ہیں جس سے قومی خزانے کو نقصان ہو رہا ہے حکومت سنجیدہ نہیں جان بوجھ کر طورخم بارڈر پر تجارت کو تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑا کیا ہے ائیے روز پالیسیاں بدلنے سے تاجر و ٹرانسپورٹرز تنگ آچکے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو پانچ تجاویز پیش کی ہے فوری طور پر عمل درآمد کیا جائے اس سے قومی خزانے کو فائدہ ہوگا اور ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کے لئے بھی آسانیاں پیدا ہوگی انہوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک ایکسپورٹ امپورٹ بند رہے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں