جہلم(اختر شاہ عارف) ضلع میانوالی میں آج I_SAPS کے ذیر اہتمام سول سوسائٹی ایجوکیشن نیٹ ورک کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سول سوسائٹی کے نمائندگان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پڑھی گئی۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ملک محمد سمیع اللہ نےسکور کارڈ کے مطابق سول سوسائٹی کے نمائندگان کو بتایا۔کہ ضلع میانوالی میں 14- سکول ایسے ہیں۔ جس میں پینے کے پانی کی سہولت میسر نہیں ہے۔ دو سکول ایسے ہیں۔ جس میں ٹوائلٹ بلاک نہیں اور تین سکول ایسے ہیں۔ جن کی باؤنڈری وال نہیں ہے۔سول سوسائٹی کے نمائندگان نے مطالبہ کیا ہے کہ جن سکولوں میں پانی کی سہولت میسر نہیں وہاں پہ پانی کی سہولت فراہم کی جائے۔ اور باؤنڈری وال بھی بنا کے دی جائے۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ ضلع میانوالی کا تعلیمی بجٹ بڑھایا جائے۔ تاکہ یہ جتنے بھی مسائل ہیں ان کو حل کی جا سکے ۔اجلاس کے اختتام پر شاندار ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیاتھا۔ھس کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا ۔
