وزیرآبادموٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی نان سٹاپ کاروایاں جاری

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی نان سٹاپ کاروایاں جاری،محکمہ ایریگیشن کے ملازمین،خاتون سمیت تین راہگیروں کو ہزاروں روپے نقدیم،قیمتی موبائل اور زیور محروم کردیا۔سرکل وزیرآباد کے علاقہ ہیڈ خانیکی ساروکی روڈ پر موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے محکمہ ایریگیشن کے ملازمین محمد عمر مغل،آفتاب مسیح،محلہ اسلام آباد کی خاتون سے گزشتہ اسلحہ زور پر روک کر جان سے ماردینے کی دھمکی دیکر ہزاروں روپے نقدی،طلائی زیور،قیمتی موبائل چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔فقیراں والی کے رہائشی مور سائیکل پر جانیوالے دوافرادکو نہ رکنے پر فائرنگ کردی جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ اہل علاقہ نے ڈکیتیوں کے نہ رکنے والے سلسلہ کے خلاف 15اگست کو روڈ بلاک کرکے پولیس کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔اہل علاقہ کے افراد نے بتایا کہ یہی مذکورہ ڈاکو ہیں جنہیں چند روز قبل سیاسی مداخلت پر چھوڑا گیا ہے مقامی پولیس ڈاکو پکڑیں تو انکی موجیں لگ جاتی ہیں اور مبینہ طور پولیس فی ڈاکو تین لاکھ میں سودا کرکے ڈاکوؤں کو چھوڑ دیا جاتا ہے اور جو ڈاکو پیسے نہ دے سکے اسے میڈیا کے سامنے پیش کرکے بہادری دکھائی جاتی ہے۔اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب،آر پی او،سی پی او گوجرانوالہ سے صورتحال کا فوری نوٹس لیکر اصلاح واحوال اور ایماندار،فرض شناس آفیسرز کی تعیناتی اور کرپٹ ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں