نہر لوئر چناب پہ واقع ایک صدی پرانا اپنی معیاد کھونے والا ہیڈ چھناواں پل جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) نہر لوئر چناب پہ واقع ایک صدی پرانا اپنی معیاد کھونے والا ہیڈ چھناواں پل جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار، کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے، اس پرانے پل میں بڑے بڑے کھڈے پڑ چکے ہیں جس میں آئے روز ہیوی ٹریفک ٹرک اور ڈمپر پھنسے رہتے ہیں،بارشی پانی ان گڑھوں میں کھڑا ہونے سے یہاں سے گزرتے وقت لوکل ٹرانسپورٹ کو شدید دشواری کا سامنا ہے اور پل کے گرنے کاخوف سر چڑھ کر بول رہا ہے جبکہ پل پر محکمہ ہائی وے کارسمی بورڈ آویزاں ہے جس پر رسمی طور پرلکھا ہے کہ یہ پل خطرناک ہے متبادل راستہ اپنائیں مگر اس کے باوجود اس پرانے پل سے ہیوی ٹریفک سمیت مسافر ٹرانسپورٹ یہاں سے بلا خوف وخطر گزر رہی ہے جو کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے اعلی احکام بھی ہوں گے جن کو بار بار خبروں کے زریعے باخوبی آگاہ کیاگیا ہے تاہم ایکسئین محکمہ ہائے وے وزیرآباد کاشف رانجھا نے میڈیا کو بتایا 15اگست کو پل کے اوپروالے حصے کو ری ورک کرکے ایک لیول پرکردیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں