وزیرآباد(نامہ نگار) ٹیوٹاویگن نہ روکنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ ٹیوٹا کی سکرین اڑگئی دوسری واردات میں ڈاکوؤں نے ٹیوٹا مسافروں سے ہزاروں روپے نقدی چھین لی واقعات کے مطابق 5 بجے دن موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکوؤں نے ہیڈ چھناواں پل کے قریب وزیر آباد سے آنے والے ٹیوٹا ویگن نمبری 1313 کو رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کی وجہ سے ٹیوٹا ویگن کی سکرین ٹوٹ گئی کوئی مسافر اور ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہوا پھر ان ڈاکوؤں نے پل سے جامکےچٹھہ کی طرف علی پور سے آنے والےٹیوٹا ویگن نمبری 2048 کو روک کر ان سے گن پوائنٹ پر مسافر خواتین سے ہزاروں روپے نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے
