ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد کا تھانہ نورشاہ کا سرپرائز وزٹ

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نےتھانہ نورشاہ کا سرپرائز وزٹ کیا۔دوران وزٹ محرر روم، ریکارڈ روم، فرنٹ ڈیسک، اور حوالات تھانہ کو چیک کیا فرائض میں غفلت برتنے پر محرر تھانہ نورشاہ ھیڈ کانسٹیبل خضر حیات کو suspend کر کے کلوز لائن کر دیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ نورشاہ انسپکٹر اللہ دتہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا اس کے علاوہ فرنٹ ڈیسک سٹاف تھانہ نورشاہ کو ٹرن آؤٹ اچھا نہ ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیے علاوہ ازیں موٹر سائیکل گشت پر مامور کانسٹیبل رضوان مصطفیٰ اور کنسٹیبل خالد مصطفیٰ کو کرپشن کی شکایات پر suspend کر دیا۔ اس دوران ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے پولیس افسران کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ۔ پولیس کا کام عوام کے جان و مال کا تحفظ اور معاشرے کو پرامن بنانا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں