ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ مونن جہلم میں یومِ آزادی کے حوالے سے ایک شاندار پروگرام۔

Spread the love


جہلم(اختر شاہ عارف) ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ مونن جہلم میں “یوم آزادی” کے حوالے سے آج ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی راجہ سجاد اختر صدر ڈی بی او ایم،چیئر مین یو وی سی،جے سی سی آئی تھے۔دیگر شرکاء میں چوہدری محمد بوٹا جاوید صدر مسلم لیگ (ن) راولپنڈی ڈویژن وسابق چیئرمین ذکواۃ اینڈ عشر کمیٹی ضلع جہلم،سیدہ شاہدہ شاہ ممبر بورڈ آف مینجمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ جہلم وسابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل جہلم، قاسم حسین اے پی او ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ جہلم،مسز انجم نازنین جونئیر انسٹرکٹر ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ مونن،ڈی ذیڈ سی علی ضیاء فیلڈ کلرک مونن اور سید اختر علی شاہ بیورو چیف اردو گلوبل میڈیا پنجاب شامل تھے۔پروگرام آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اسکے بعد ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ مونن کی طالبات نے جشن آزادی کے حوالے سے ایک شاندار پروگرام پیش کیا۔مہمان خصوصی راجہ سجاد اختر،چوہدری محمد بوٹا جاوید،سیدہ شاہدہ شاہ اور قاسم حسین نے اپنی اپنی تقاریر میں کہا۔ کہ یہ مملکت خدا داد ہمارے پاس ہمارے ان گنت شہداء کی امانت ہے۔پاکستان کے حصول کے لیئے ہمارے آباؤاجداد نے بیشمار جانی اورمالی قربانیاں دی ہیں۔ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے اس وطن کی تعمیر و ترقی کے لیئے دن رات محنت کریں۔انہوں نے طالبات سے کہا۔کہ وہ اس سکول سے سلائی کڑھائی اور دیگر فنون سیکھ کر ناصرف اپنے خاندان کی کفالت کریں بلکہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیئے بھی اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔جونیئر انسٹرکٹر ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ مونن مسز انجم نازنین نے تقریر کرتے ہوئے کہا۔کہ اس وقت ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ مونن میں 35-طالبات سلائی کڑھائی کاکورس کر رہی ہیں۔جبکہ 15ـطالبات بیوٹیشن کورس کر رہی ہیں۔انہوں نے چوہدری محمد بوٹا جاوید صدر مسلم لیگ (ن) راولپنڈی ڈویژن کی خدمات کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا۔کہ انہیں اس سلسلے میں چوہدری محمد بوٹا جاوید صاحب کا مکمل تعاون حاصل ہے۔
اس پر چوہدری محمد بوٹا جاوید صاحب نے آئیندہ کے لیئے بھی اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔
پروگرام کے بعد مہمان خصوصی راجہ سجاد اختر،چوہدری محمد بوٹا جاوید،سیدہ شاہدہ شاہ اور مسز انجم نازنین نے یوم آزادی کے موقع کیک کاٹ کر پاکستان کی سالگرہ منائی۔
پروگرام کے آخر میں تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کے بعد یہ پروگرام اختتام پذیر ہو گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں