راچڈیل کے رئیل سینما ہال میں کشمیری پروڈکشن یوکے کے روح رواں ظفر اقبال اور انکی ٹیم کی جانب سے پاکستانی اور کشمیری زبانوں کے فروغ کے لئے پاکستان وآزاد کشمیر فلم میلے کا انعقاد کیا

Spread the love

لندن رپورٹ عارف چودھری  

راچڈیل کے رئیل سینما ہال میں کشمیری پروڈکشن یوکے کے روح رواں ظفر اقبال اور انکی ٹیم کی جانب سے پاکستانی اور کشمیری زبانوں کے فروغ کے لئے پاکستان وآزاد کشمیر فلم میلے کا انعقاد کیا ۔ راچڈیل کے مئیر کونسلر شکیل احمد -مئیر کرکلیز کونسلرنوشین داد -ڈپٹی لیفٹیننٹ صوفیہ بنسی سابق مئیر لوٹن یعقوب حنیف اور سابق مئیر برنلے راجہ عارف خان کی خصوصی شرکت۔ دوسرے شرکت کرنے والوں میں ڈپٹی لیڈر راچڈیل کونسل کونسلر علی عدالت -کونسلر منان الٰہی -اداکارہ سونیا خان -کاشف خان -اداکارہ عفت احسن -راجہ طارق ربانی – ندیم خان -اور برطانیہ بھر سے لوگوں نے شرکت – -ناصر خان نے تلاوت قرآن پاک سے کیا -پاکستان اور برطانیہ اور کشمیر کے قومی ترانے پیش کئے گئے -پرنس نصیب عباس -عرفان ظفر -مزبونا فائیڈ -عدن ایم -کاشف خان -سونیا خان -ظفر اقبال -اور حافظ نا صر خان کا تخلیقی کام بڑی سینما سکرین پر پیش کیا گیا اور اسے سب نے پسند کیا – میزبانی کے فرائض طارق ربانی نے احسن طریقے سے ادا کئے -اس موقع پر میزبان ظفر اقبال کا کہنا تھا -کہ ھم برطانیہ میں مادری زبان اور پرچم کو زندہ رکھے ہوئے ہیں -ان کا مزید کہنا تھا کہ وطن کا نام لے کر کام کرنے سے آپ پر دباؤ بھی زیادہ ہوتا ھے -لیکن مضبوط ٹیم سے کام با آسانی کر لیتے ہیں انہوں نے رئیل سینما کی مینجر سائرہ کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا -ہیں -راچڈیل کے مئیر کونسلر شکیل احمد اور کرکلیز کی مئیر کونسلر نوشین داد نے کہا کہ اپنی ثقافت کو اجاگر کرنا اور نوجوان نسل کو مادر وطن سے سے جڑے رہنے کے لئے آگاہی دینا روشن مستقبل کی زمانت ھے -ڈپٹی لیفٹیننٹ صوفیہ بنسی نے کہا کہ ظفر اقبال کی کاوش نئ نسل کے لئے بہت اچھا پیغام ھے ھم سب کو مل کر دیار غیر میں اپنی زبان کو آنے والی نسل کو منتقل کرنی چاہئے -کونسلر انعام الٰہی اور شاعر راجہ طارق نے کہا کہ ظفر اقبال کی کاوشوں کا شکریہ جو پاکستانی اور کشمیری ثقافت کو اجاگر کرتے ہیں -ہمیں ان پر فخر ھے -سابق مئیر برنلے راجہ محمد عارف خان اور سابق مئیر لوٹن یعقوب حنیف نے کہا کہ کمیونٹی کے اندر باہمی ہم آہنگی کے لئے ایسے میلوں کا انعقاد ضروری ھے -تاکہ ایک دوسرے کے خیالات جاننے کا موقع ملے -اداکارہ سونیا خان اور اداکارہ عفت احسن نے آج کے کامیاب میلہ کرانے پر ظفر اقبال کو دلی مبارکباد دی – کشمیری پروڈکشن کے چیف ایگزیگٹیو ظفر اقبال کی جانب سے کمیونٹی کے لئے خدمات ادا کرنے والوں کو تعریفی اسناد دی گئیں -سینئر صحافی عارف چودھری کو بھی صحافتی خدمات پر خصوصی شیلڈ دی گئ -آخر میں مہمانوں کو ورلڈ وائڈ کے کوکوز ریسٹورنٹ میں پاکستانی کشمیری کھانوں سے تواضع کی گئ

شرکاء میلہ نے مادری زبان کو اجاگر کرنے اور فروغ دینے میں کشمیری پروڈکشن کے روح رواں ظفر اقبال کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے نوجوان نسل کو مادری زبان سے جڑے رہنے کے لئے سنگ میل قرار دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں