مثبت فکر کا فروغ وطن کی سالمیت کا ضامن ہے، اسٹنٹ کمشنر وزیر آباد رب نواز چدھڑ

Spread the love


وزیر آباد (طارق ملک بیورو چیف) مثبت فکر کا فروغ وطن کی سالمیت کا ضامن ہے۔نوجوانوں کی نظریاتی تربیت روشن مستقبل کی نوید ثابت ہو گی۔ صحت مند روایات معاشرتی اصلاح کی کلید ہیں۔ان خیالات کا اظہار اسٹنٹ کمشنر وزیر آباد رب نواز چدھڑ نے یوم آزادی کی ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کے مہمانان خصوصی وزیر اعلی شکایات اور ڈویلپمنٹ سیل کے انچارج بریگیڈئیر ریٹائرڈ بابر علاؤالدین اور رکن صوبائی اسمبلی وقار احمد چیمہ نے اپنے خطاب میں کہا ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لئے ملی یکجہتی اور دیانت کو فروغ دینا ہو گا اور انشاللہ وطن دوست قیادت ایک حقیقی فلاحی مملکت کی نوید ثابت ہوگی۔انہوں نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں وطن کے نونہالوں کو امید کے نئے ستارے روشن کرنے کی راہ دکھائی جائے۔اس موقع پر سکول کے بچوں نے اپنی تقاریر اور ملی نغموں کے ذریعے وطن سے اپنی لگن کا اظہار کیا۔قبل ازیں سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور مہمانان گرامی نے قومی ترانے کے ساتھ قومی پرچم لہرایا۔ 1122 کے جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج میں قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ تقریب میں کرنل ریٹائرڈ وقار انور٫ شیخ محمد بلال٫ خواجہ محمد شعیب٫ مسلم ھینڈز کے پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک٫ مرکزی تنظیم تاجراں کے صدر ناصر محمود اللہ والے٫ ڈی ایس پی ھاشم گجر٫ چیف آفیسر بلدیہ کے علاؤہ سول و جوڈیشنل افسران اساتزہ انجمن پٹواریاں پنجاب کے صدر شاہد گورائیہ ممتاز سیاسی سماجی شخصیات اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں