
جہلم(اختر شاہ عارف) یومِ آزادی کے حوالے سے المرکز کونسل جہلم کی ذیلی تنظیموں سی ڈی سی،ایم سی ڈبلیو اے اور ڈیف ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ المرکزجہلم کے زیرِ اہتمام الحقیق ہال میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد بلال خان وائس چانسلر چکوال یونیورسٹی تھے۔جبکہ مہمانِ اعزاز زاہد حسین ساہی پرنسپل گورنمنٹ کالج جی روڈ جہلم،چوہدری قربان حسین و محمد امین میر تھے ۔اس پروگرام کی صدارت ڈاکٹر محمد اسد مرزا نے کی۔دیگر شرکاء میں ڈاکٹر شہزانہ امتیاز،سیدہ شاہدہ شاہ،نیلوفر،سمیرا فضل،فلک ناز سیٹھی،رخسانہ حمید،میڈم روبینہ سابق پرنسپل گورنمنٹ مدرستہ للبنات جہلم،مسرت سلطان،کرنل(ر) محمد عبید مرزا،ڈاکٹر انیق مرزا آئی سپیشلسٹ،شاہد جلیل سیٹھی،پروفیسر قدرت علی سیالوی ،میجر(ر) ذرغون گل خان،چوہدری جاوید اقبال پیٹرن سی ڈی سی،محمد ارشد احمد مرزا،محمد غیاث بلبن،محمد شکیل انصاری،تاثیر محمود،ڈاکٹر عبدالغفورملک،ارشد محمود مبارک،احسن ارشد مبارک،عبد الغفور چوہان،آصف شفیق بٹ،عبد الوحید رزاق،عاصمہ ناز،ڈاکٹر تصور حسین مرزا اور سید اختر علی شاہ کے علاوہ شہر بھر کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ مختلف سکولز کے طلباء وطالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک کے مشہور شاعر اور ایف 95 ریڈیو کے میزبان احسان شاکر نے سر انجام دیئے۔پروگرام کے آغاز سے پہلے ٹھیک دس بجے صبح پاکستانی پرچم لہرانے کی تقریب ہوئی۔ساتھ ہی تمام حاضرین نے قومی ترانہ پڑھا۔اس کے بعد پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کے بعد ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا گیا۔
میجر(ر) ذرغون گل خان نے سپاسنامہ پیش کیا۔مختلف سکولز سے آئے ہوئے طلباءو طالبات نے وطن کی محبت کے حوالے سے مختلف تقاریر اور ملی نغمے پیش کیئے۔مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد بلال خان وائس چانسلر چکوال یونیورسٹی سمیت تمام مقررین نےقیام پاکستان کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ وہ پاکستان کی سالمیت اور اس کی تعمیر و ترقی کے لیئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے مذید کہا۔کہ یہ ملک ہمارے پاس ان شہداء کی امانت ہے۔جنہوں نے قیام پاکستان کے لیئے ان گنت قربانیاں دیں۔انہوں نے افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا۔ کہ یہ ہمارے پاس ان شہداء کی بھی امانت ہے۔جو پاکستان کی حفاظت کے لیئے سروں پر کفن باندھے ملک کی حفاظت کے لیئے بے دریغ قربانیاں دے رہے ہیں۔
اس کے بعد انعام یافتہ طلباء وطالبات میں سرٹیفکیٹس جبکہ کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
پروگرام کے اختتام پر پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔اور تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی ۔
جس کے بعد یہ پروگرام اختتام پذیر ہو گیا۔
