خیبر سے (امان علی شینواری) پاک افغان طورخم بارڈر تین روز بندش کے بعد کھول دیا گیا. چوتھے روز طورخم بارڈر پر پیدل آمدورفت سمیت تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئی. طورخم بارڈر پر حالات معمول کے مطابق ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق 12 اگست پاک افغان طورخم بارڈر غوڑاکی کے ایریا میں افغانستان نے ممنوعہ جگہ پر تعمیراتی کام شروع کیا تھا جس پر پاکستان سرحدی فورسزز نے اعتراف اٹھایا لیکن افغانستان کے سرحدی فورسزز تعمیراتی کام کے بضد تھے جس پر تنازعہ اس حد تک جا پہنچا کہ دونوں ممالک کے سرحدی فورسزز نے اپس میں فائرنگ کا تبادلہ کیا اور اسی اثنا پاک افغان طورخم بارڈر ہر قسم آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا جو تین دن بندش کے بعد جمعرات کے دن صبح اٹھ بجے پیدل آمدورفت سمیت تجارتی سرگرمیوں کے لئے کھول دیا گیا واضح رہے کہ فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان بھی زخمی ہوگئے تھے اور طورخم باچا مینہ کے رہائشیوں نے خوف کے باعث اپنے گھروں سے انخلاء کرکے لنڈی کوتل کے محفوظ مقامات منتقل ہوئیں جو بعدازاں دونوں ممالک کے درمیان مزاکرات ہوئے اور حالات معمول کے مطابق ہوئیں تو مقامی لوگ اپنے گھروں کو لوٹ گئے. واضح رہے کہ بارڈر بندش سے مسافر اور مال بردار گاڑیاں پھنس ہوئے تھے ایک اندازے کے مطابق بارڈر بندش سے قومی خزانے کو تقریباً 70 کروڑ روپے نقصان ہورہا تھا
