اسلام آباد(نیوزڈیسک)پمز نان گزئیٹڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن پوٹھوہار گروپ کے سرپرست حاجی محمد حنیف کوعمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکبادپیش کی گئی۔تفصیلات کے مطابق پمز نان گزئیٹڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن پوٹھوہار گروپ کے سرپرست حاجی محمد حنیف کو نان گزیٹڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن پمز، نان گزیٹڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن پمزکے صدرملک طاہر اعوان ینگ ویلفیئر کونسل پاکستان کے بانی و مرکزی چیئرمین ملک تنویر نوشاھی ، فیڈرل اپیکا کے صدر ملک طارق سیالوی، پوٹھوہار گروپ کے قائدین راجہ کامران، مسعود قریشی،راجہ ربنواز اور دیگر نے محمد حنیف کو مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے گلدستے اور مالا پیش کی۔
