فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی جانب سے دریائے چناب میں ڈھائی لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ گزرنے کا الرٹ جاری

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی جانب سے دریائے چناب میں ڈھائی لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ گزرنے کا الرٹ جاری دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر درمیانہ درجہ کا سیلاب انتظامیہ کی جانب سے بیلہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت رواں بارشوں اور بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن نے دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ، خانکی بیراج اور ہیڈ قادر آباد کے مقام پر دریائے چناب میں 2 سے اڑھائی لاکھ پانی کا ریلہ گزرنے کا الرٹ جاری کر دیا آخری اطلاعات تک دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 178750 کیوسک اور پانی کا اخراج 160950 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ خانکی بیراج کے مقام پر 88348 کیوسک اور اخراج 80234 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہیڈقادر آباد میں پانی کی آمد 73894 اور اخراج 55894 کیوسک ریکارڈ ہوا دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر درمیانہ درجہ کا سیلاب ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے دریائے چناب کے ملحقہ بیلہ کے دیہی علاقہ جات کے مکینوں خصوصا مویشی پال افراد کو اپنے ڈیرہ جات سے مال مویشی کو محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے یاد رہے کہ دریائے چناب سے ملحق بیلہ میں ہیڈ مرالہ سے ہیڈ قادر آباد تک سینکڑوں موضعات ہیں جہاں زمیندار طبقہ اور مویشی پال افراد کی ایک بڑی تعداد رہائش پذیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں