وزیراباد (نامہ نگار) تین نومبر کو وزیر اباد میں عمران خان پر حملے میں ملوث مرکزی ملزم نوید شبیر اپنے ساتھیوں سمیت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو گیا وہاں پر کیا کیا انکشاف ہوا
بانی پی ٹی آئی عمران خان پر وزیر آباد میں حملہ کیس کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سما عت ہو ئی ،ملزم کے وکیل کی درخواست پر عدالت نے مقدمے کے ٹرائل اور نقول فراہمی کی درخواست پر مزید کارروائی 31 اگست تک ملتوی کردی با نی پی ٹی آئی پر عمران خان حملہ کیس کی سما عت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہو ئیملزم نوید بشیر، طیب بٹ اور وقاص اور بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل کرنے والے ڈاکٹروں کی ٹیم بھی بطور گواہ پیش ہوئی ملزم کے وکیل میاں دائود ایڈوکیٹ نے مقدمہ کے گواہان کے بیانات ریکارڈ کرنے پر اعتراض اٹھا تے ہو ئے کہا کہ ملزم نوید بشیر نے ٹرائل سے قبل مقدمے کے ریکارڈ کی مکمل نقول کی درخواست دائر کی ہوئی ہیگواہوں کے بیانات ریکارڈ کرانے سے پہلے ریکارڈ کی مکمل نقول تقسیم کی جائیں پراسکیوشن نے چالان میں جن دستاویزات اور مواد کا ذکر کیا ہے، وہ ملزم کو دینا فیئر ٹرائل کا تقاضا ہیانسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے ڈاکٹروں کے بطور گواہ بیانات ریکارڈ کرنے کی کارروائی مئوخر کرتے ہو ئے مقدمہ کے ٹرائل اور نقول کی فراہمی کی درخواست پر مزید کا روائی کیلئے سما عت 31 اگست تک ملتوی کر دی
