وزیر آباد (طارق ملک بیورو چیف) معاشرتی فلاح کے لئے تعلیم وصحت کے شعبوں کو ترقی دینے کی ضرورت ہے۔عوامی فلاح کے منصوبوں میں غیر سرکاری فلاحی تنظیموں کا کردار لائق تحسین ہے۔ مسلم ھینڈز خدمت کے آسمان پر روشن ستارہ بن کر چمک رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز چدھڑ نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار ویمن میں مسلم ہینڈز کی جانب سے تعمیر کردہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر تقریب پرنسپل میڈم عائشہ عشرت نے کہا کہ انسانی خدمت کی راہ پر گامزن ادارے عظمت کی معراج حاصل کرتے ہیں اور کالج کی تین ہزار سے زاید طالبات اور اساتذہ کے لئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے مسلم ہینڈز کا نصب کردہ پلانٹ نعمت خداوندی سے کم نہ ہے۔ مسلم ہینڈز کی ایریا مینجر رانا عمر فاروق نے کہا کہ مسلم ہینڈز دنیا کے پچاس سے زائد ممالک میں فلاح انسانیت کے مشن پر گامزن ہے اور پاکستان بھر میں تعلیم وصحت کی ترقی کے لئے انقلابی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ مسلم ہینڈز کے پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک نے بتایا کہ واٹر پلانٹ روزانہ 5500 گیلن فلٹر شدہ پانی فراہم کرے گا اور اس کی دیکھ بھال کے لئے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ اس موقع پر٫ انجمن تعلیم وت ترقی کے پروفیسر حافظ محمد منیر٫ مسلم ہینڈز واش پرجیکٹ کے کوآرڈینیٹر گلریز سعید٫ غلام دستگیر٫حافظ مبشر حسین٫ انجمن بہبودی مریضوں کے سرپرست افتحار حسین صدیقی٫ اور دیگر ممتاز تعلیمی وسماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔قبل ازیں اسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز چدھڑ نے پرنسپل میڈم عائشہ عشرت اور رانا عمر فاروق کے ہمراہ افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی اور پروفیسر حافظ محمد منیر نے خصوصی دعا کرائی۔
