خیبر سے (امان علی شینواری) طورخم سرچ آپریشن میں 174 غیرملکی جن کے پاس قانونی دستاویزات نہیں تھے گرفتار کر لیا. سرچ آپریشن کے باعث پاک افغان طورخم بارڈر چار گھنٹے ہر قسم آمدورفت کے لئے بند. سرچ آپریشن میں گرفتار افراد کو پولیس کے حوالے کیا. طورخم بازار و ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران گرفتار افراد کو فارن ایکٹ کے تحت ملک واپس کیا جائے گا. پولیس زرائع
ہفتے کے روز علی الصبح سیکورٹی فورسز نے طورخم بازار و ملحقہ علاقہ باچا مینہ میں سرچ آپریشن کیا اور سیکیورٹی کے پیش نظر پاک افغان طورخم بارڈر کو بھی چار گھنٹے تک ہر قسم آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا تھا جو بعدازاں سرچ آپریشن معمول کے مطابق کھول دیا گیا سرچ آپریشن میں 174 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا جن کے پاس قانونی و رہائشی اسناد موجود نہیں تھے اور یہاں طورخم میں مختلف مال کے گوداموں میں رات گزار رہے تھے جو کہ غیرقانونی طور پر مقیم تھے انہیں گرفتار کرکے پولیس کے حوالہ کرکے لنڈی کوتل سب جیل منتقل کیا گیا اور ان کے خلاف 14 فارن ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی اور انہیں ڈیپورٹ کیا جائے گا .
واضح رہے کہ جمع کے دن عصر کے بعد طورخم میں سیکیورٹی فورسز پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد نے آئی ڈی رکھا جنہیں بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنادیا گیا اور بعدازاں وہاں باچا مینہ کے مقامی لوگوں نے شکایت کی کہ یہاں طورخم میں مختلف قسم کے غیر افراد رہائش پذیر ہیں جو مختلف قسم وارداتوں میں ملوث ہیں اور نشہ آور اشیاء استعمال کررہے ہیں انہوں نے سیکورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ طورخم میں غیر قانونی رہائش پذیر لوگوں کے خلاف کارروائی کرے اور طورخم کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیا جائے.
واضح رہے ہفتے کے روز صبح اٹھ بجے سے 12 بجے تک چار گھنٹے پاک افغان طورخم بارڈر ہر قسم آمدورفت کے لئے بند رہا تھا جو سرچ آپریشن مکمل ہونے کے بعد کھول دیا گیا.
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
