وزیرآباد(نامہ نگار) دیانتدار اور ایماندار قیادت ہی معاشی ترقی کی ضامن ہے۔ صاف اور شفاف انتخاب ہی بزنس کمیونٹی کو فروغ دے سکتا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے وساطت سے وزیرآباد کی بزنس کمیونٹی کے حقیقی مسائل ترجیحی بنیاوں پر حل کیے جائیں گے اور وزیرآباد میں کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کے عمل درآمد کے پروگرام ترتیب دئیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارکٹلری ایسوسی ایشن ویژن گروپ وزیرآباد کے صدر کامران عباس بھٹہ چئیرمین۔ندیم احمد مغل، جنرل سیکرٹری ندیم احمد وڑائچ،فنانس سیکرٹری وقاص یوسف مغل نے سیفرون مارکی میں ویژن گروپ کی طرف سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گوجرنوالہ میں رئیل ویژن گروپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں وزیرآباد کے پہلے نمائندہ گروپ رئیل ویژن کی بنیاد رکھی گئی رئیل ویژن گروپ وزیرآباد کی تمام بزنس کمیونٹی کا ایک مشترکہ پلیٹ فارم بننے جارہا ہے۔انہوں نے سینکڑوں ووٹرز کی موجود گی میں بزنس گروپ گوجرانوالہ کی چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔تقریب میں ویژن گروپ وزیرآباد کے۔ سینئیر وائس چئیرمین ایاز محمود چاند ۔ وائس چئیرمین شکیل احمد مغل ، ایڈیشنل سیکرٹری محمد ضرار امتنان اور میڈیا سپوکس پرسن چوہدری محمد عارف۔ گوجرنوالہ سے ویژن گروپ کے سر پرست عرفان بٹ ۔ فرخ آصف۔ عثمان جلیل۔ سعودالحسن۔ سرفراز بھٹی۔ حماد کھوکھر۔ عرفان مشتاق۔ سیٹھ عرفان۔ ابرار احمد۔ عرفان راجپوت۔ طارق راجپوت۔ شہزاد راجپوت۔ سبحان راجپوت۔عابد مغل۔ احسان اللہ مغل۔ طا ہر مغل۔ گلزار احمد۔ عثمان علی۔ عدیل مہرکے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔ پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیرآباد میں ویژن گروپ آج سے کچھ سال پہلے چند مخلص لوگوں کی کاوشوں سے وجود میں آیا اور اپنے بزنس دوست موقف اور رویہ کی وجہ سے ویژن گروپ آج شہربھر کی بزنس کمیونٹی کا نمائندہ بن چکا ہے ویژن گروپ کی آج کی اس تقریب میں گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کی الیکشن مہم کے سلسلہ میں بزنس گروپ سے تعلق رکھنے والے قائدین علی ہمایوں بٹ، رانا ناصر محمود، شیخ عامر رحمان میاں عمر سلیم,رانا صدیق نے شرکت کی اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ بزنس گروپ چیمبر آف کامرس کو آگے لے کر جائے گا اور اس حوالہ سے کاروباری طبقہ کو گوجرانوالہ چیمبر سے جو شکایات رہی ہیں اور جس طرح سے بزنس کمیونٹی کے اجتماعی مفاد کو فراموش کیا گیا۔ بزنس گروپ اس سلسلہ کو ختم کرے گا اور چیمبر کو بامقصد ادارہ بنائے گا جہاں کمیونٹی کے مسائل ڈسکس ہوں نہ کہ چند افراد کے مفادات کو آگے رکھا جائے گا۔ بزنس گروپ با عمل کاروباری لوگوں پر مشتمل ہے۔(فوٹو ہمراہ ہے)
