وزیرآباد(نا مہ نگار) لائن ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈادارہ ترک منشیات پابندی سنٹر میں یوم آزادی کا کیک کا ٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جسمیں ایم پی اے وقار احمد چیمہ، ڈائریکٹر عمران سنی،احمد یار وڑائچ،ضلعی صدر یوتھ ونگ وقار احمد چیمہ،نبیل اعجاز،حسام چیمہ،ملک نذیر احمد،سیٹھ رئیس،بابا قیصر،محمد علی ودیگر نے شرکت کی۔ایم پی اے وقار احمد چیمہ نے کہا کہ ہندوبنئے کی گھٹیامتعصبا نہ سوچ کے تدارک کے لئے ہمیں اپنی نوجوان نسل کومذہبی تعلیمات کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کے ہیروزکے کارنا مے اوردوقومی نظریہ بارے آگا ہی کے پروگرام منعقدکرنا ہوں گے۔قائد اعظم محمدعلی جناح ؒ نے ہمیں مذہبی اورفکری سوچ کی آزادی دلوانے کے لئے دن رات کوشش کی 14اگست کادن اسی آزادی اورعلیحدہ ریا ست حاصل کرنے کی خوشی کے اظہارکا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران سنی کمبوہ کو منشیات کے مریضون کی فلاح وبہبود اور انکی علاج معالجہ کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں ہم سب کو چاہئے کے منشیات کے خاتمہ کے لئے عمران سنی کی مدد کریں اور منشیات کے ناسور سے پاکستان کو پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ادارہ منشیات پابندی سنٹر سے علاج مکمل کرکے جانیوالے مریضوں کو روانگی کے وقت میں گفٹ دیکر رخصت کروں گا اور میری منشیات سے عادی افراد سے گزارش ہے کہ اس برے کام سے حتی الامکان بچنے کی کوشش کریں۔ (فوٹوہمرا ہ ہے)
