اسپیکر قومی اسمبلی نے خاتون کے لباس سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا، کمیٹی قائم۔

Spread the love

اعظم نذیر تارڑ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، کمیٹی 15 دن میں اسپیکر کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔اعلامیہ

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کی جانب سے خاتون اکے لباس سے متعلق بیان کا نوٹس لےلیا۔اعلامیے کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی نے خاتون کے لباس پراعتراض کرنے پربرہمی کا اظہار کیا اور اپوزیشن رکن اسمبلی اقبال افریدی کے بیان کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق نےحقائق جاننے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کی جس کے سربراہ وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ہوں گے۔کمیٹی میں نوید قمر، امین الحق، ملک محمد عامر ڈوگر اور مولانا عبدالغفور حیدری شامل ہوں گے جبکہ کمیٹی پارلیمانی پارٹیوں کی 5 خواتین ارکان کو شامل کرنے کی مجاز ہوگی۔اعلامیے میں بتایاگیا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی 15 دن میں اسپیکر کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اقبال آفریدی نے خاتون کے لباس پر اعتراض اٹھایا تھا۔اقبال آفریدی نے کہا کہ ’چیئرمین صاحب! خاتون کا لباس ٹھیک نہیں ہے، قومی اسمبلی کمیٹی میں آنے کیلئے لباس کا کوئی ایس او پی ہونا چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں