جماعت اسلامی وزیرآباد زون کے امیر صابر حسین بٹ نے کہا ہے کہ چند ظالموں نے پاکستان کو حقیقی منزل سے دور کیا

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) جماعت اسلامی وزیرآباد زون کے امیر صابر حسین بٹ نے کہا ہے کہ چند ظالموں نے پاکستان کو حقیقی منزل سے دور کیا،بدقسمتی سے حکمرانوں کا ویژن سوائے لیپ ٹاپ بانٹنے کے سامنے نہیں آیا،آئیے ملک مستحکم اور طاقتور بنانے کا عہد کریں،وہ یوم پاکستان کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی طرف سے بجلی میں ریلیف کوش آئند ہے مرکزی حکومت اور دوسرے صوبوں کو بھی قدم اٹھانا چاہئے جماعت اسلامی کریڈٹ نہیں عوامی سہولت چاہتی ہے حافظ نعیم الرحمن نے تاجروں کی ملک گیر ہڑ تال کی حمایت کا اعلان کیا ہے جماعت اسلامی انکے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے انہوں نے بعض افراد کے خلاف حکومت اور جماعت اسلامی معاہدہ پر نقطہ چینی پر کہا کہ جماعت اسلامی معاہدہ پر عمل درآمد کروانا جانتی ہے،انہوں نے کہا کہ راولپنڈی لاہور پشاور اور ملتان میں جلسہ عام کی کامیابی عوام کی بھرپور شرکت سے واضح ہے عوام اور خصوصاً نوجوانوں کا رحجان کیا ہے حکمرانوں کو بنگلہ دیش سے سبق سیکھنا چاہئے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے21اگست بروز جمعرات پنجاب بھر سے ضلعی اور زونل ذمہ داران کا اجلاس مزید مشاورت کے لئے منصورہ میں طلب کر لیا ہے،نچلی سطح پر مشاورت سے مزید نتائج حوصلہ افزاء نکلیں گے جماعت اسلامی نے لوگوں کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا ہے ہر صورت وعدہ وفا کروائینگے 14روپے یونٹ بجلی میں کمی کو لالی پاپ قرار دیا حکمران اربوں روپے آئی پی پیز کے بچانے کے لئے ایسے ہتھکنڈے کررہے ہیں اب یہ نہ ہوگا عوام واپڈا میں مستقل ریلیف چاہتے ہیں آئی پی پی کی لوٹ کھسوٹ ختم ہوگی انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسٹیٹ بینک سے قرض معاف کروانے والے اور بلاسود قرضے لینے والوں کے نام شائع کئے جائیں اس موقع پر جاوید مغل،ذبیع اللہ ملک، رانا عقیل احمد،ابوبکر ساجد،سیٹھ ندیم نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں