پمز کی نجکاری کسی صورت قابل قبول نہیں، چوہدری قمر گجر

Spread the love


مستقل ملازمین بھرتی کئے جائیں، نجکاری کسی صورت قبول نہیں،اجلاس میں فیصلے
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پمز ملازمین نے ادارہ جاتی نجکاری کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کو چاہے کہ مستقل ملازمین کی بھرتی کرے، پمز میں نجکاری کا عمل کسی صورت قبول نہیں،گزشتہ روز شاہین گروپ کی ایک ہنگامی میٹنگ کا انعقاد چیئرمین قمر جاوید گجر کی سربراہی میں ہوا ، میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ جس کے بعد راؤ صداقت علی، انچارج ہاؤس کیپنگ ڈیپارٹمنٹ نے میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا۔میٹنگ کا ایجنڈا اشتہار کے مطابق خالی سیٹوں پر فی الفور بھرتیاں کی جائیں اور ادارہ جاتی نجکاری نامنظورتھا۔ میٹنگ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جس پر تمام ساتھیوں نے ایجنڈے پر بھرپور طریقے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔شاہین گروپ کے سینئر رہنما نوید احمد آزاد نے نجکاری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ انتظامیہ کو چاہے کہ مستقل ملازمین کی بھرتی کرے۔مزید سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ سے انچارج محمد الیاس اعوان، عثمان مغل،راجہ کامران،ٹرانسپورٹ سیکشن سے محمد ریاض جہانزیب ستی،اکاؤنٹ ڈیپارٹمنٹ سے محمد احمد ہاٹیکلچر ڈیپارٹمنٹ سے محمد ثاقب، کچن ڈیپارٹمنٹ سے عرفان اقبال بھٹی،پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ سے چودھری فیاض گجر، برن سینٹر سے الطاف نائچ، انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سے حسن رضا، چوہدری عامر گجر ہاؤس کیپنگ ڈیپارٹمنٹ سے نظیر مسیح، طارق مٹو ،عارف ویرو اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایجنڈے سے بھرپور اتفاق کیااور تحریک کے کو لے کر چیئرمین قمر جاوید گجر کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔چیئرمین چوہدری قمر جاوید گجر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پمز میں نجکاری کا عمل کسی صورت قبول نہیں۔ پمز میں بھرتیوں کے عمل کو روک کر پہلے نجکاری کے عمل کرنے کا منصوبہ کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ گریڈ ایک سے پانچ تک کی بھرتیوں کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے غیر قانونی چیئرمین کی شدید مذمت کی۔ غیر آئینی، ادھارئیے گھس بیٹھئے کو چیئرمین کی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔ پمز میں گریڈ 19 اور 20 کے بہت سے افسران کی موجودگی میں ایسے کرپٹ شخص کو بھرتی کمیٹی کا چیئرمین لگانا جس نے اس سے قبل صحت سہولت پروگرام میں بھرتیوں کو لے کر میرٹ کی دھجیاں اڑائیں اور ایک قصبے سے تمام لوگوں کو بھرتی کر کے پورے صوبائی کوٹے کو جس طرح سے پامال کیا گیا۔ ایسے غیر آئینی، ادھارئیے اور گھس بیٹھئے کو چیئرمین مقرر کرنا انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔چیئرمین قمر جاوید گجر نے اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ آئندہ روز میں دیگر سٹیک ہولڈرز ایسوسی ایشن کے لیڈران سے رابطہ کر کے اگلے لائحہ عمل کا مشترکہ پلان دیں گے ۔ اور اس حوالے سے شرکا کے مطالبے پر یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ادارہ جاتی نجکاری کو لے کر کسی بھی عمل کو روکنے کے لیے ہر ممکن حربہ استعمال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں