وزیرآباد(نا مہ نگار) بارات کے ہمراہ جانے والے نکاح خواں شادی ہال کے قریب سیوریج نالے میں گر کر لاپتہ،امدادی ٹیمیں نکاح خواں کی تلاش سرگرداں۔جامع مسجد غوثیہ چیمہ کالونی وزیرآباد کے 75سالہ بزرگ امام مسجد ونکاح خواں حافظ محمد آصف گزشتہ رات بارات کے ہمراہ گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر واقع ایمان میرج ہال میں بارات کے ہمراہ گئے واپسی پر میرج ہال کے سامنے سیوریج نالے میں ا چانک گرگئے اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تلاش شروع کر دی تاحال حافظ محمد آصف کا کوئی سراغ نہ لگ سکا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے تات کو تلاش کا عمل روک دیا تھا دوبارہ آج صبح پھر آرپیشن شروع کیا جو تاحال جاری ہے لیکن حافظ محمد آصف کا کوئی سراغ نہ لگ سکا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیورج نالہ 12 فٹ چوڑا اور 15 فٹ گہرا ہے اور پانی کے ریز بہاؤ کی وجہ سے مشکلات پیش آ رہی ہیں، مقامی پولیس بھی موقع پر موجود ہے جبکہ ریسکیو ذرائع کے مطابق انکے زندہ بچ جانے کے بہت کم امکانات بتائے گئے ہیں۔ اہل خانہ کی جانب سے تمام دوستوں سے دعا کی اپیل کی گزار ش بھی کی گئی ہے
