اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نظام آباد،گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول اور گورنمنٹ نصرت ایلیمنٹری سکول محلہ کریم پورہ کا وزٹ کیا

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد رب نواز چدھڑ کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نظام آباد،گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول اور گورنمنٹ نصرت ایلیمنٹری سکول محلہ کریم پورہ کا وزٹ کیا،سکولز میں اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے ٹیچرز کی حاضری چیک کی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ عمیر دلدار،سب انجنیئر محمد تنویر گادھی ودیگر بھی ہمراہ تھے۔ رب نواز چدھڑ نے ہیڈ ٹیچرز کو سکولوں کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ ہو اسسٹنٹ کمشنر آفس کے دروازے آپ کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔اس موقع پر پرنسپل میڈم ناہید انور نے اسسٹنت کمشنر رب نواز چدھڑ کو شیلڈز پیش کی۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمنشر رب نواز چدھڑ نے دھونکل روڈ پر واقع شیر شاہ سوری کی بنائی گئی تاریخی باؤلی کا بھی معائنہ کیا اور موقع پر متعلقہ پٹواری کو بھلا کر کہا کہ یہاں پر کسی بھی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائے گی باؤلی ایک تاریخی ورثہ ہے اس کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں