صاف ستھرا پنجاب کا منصوبہ ہڑپہ میں ابلتے ہوئے گٹروں میں ڈوب گیا گلی محلے تالابوں کا منظر پیش کرنے لگے ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل ساہیوال سے نوٹس کا مطالبہ

Spread the love

چند ماہ قبل ہڑپہ اسٹیشن پر کروڑوں روپے مالیت کا سیوریج منصوبہ نامکمل ہونے کی وجہ سے ہر طرف گٹروں کا پانی ہی پانی لوگوں کا گھروں سے نکلنا بھی محال ارباب اختیار سے اصلاح واحوال کا مطالبہ

ہڑپہ( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال سے)۔تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کے دور حکومت میں جناح ٹاؤن ہڑپہ اسٹیشن پر کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے سیوریج کے منصوبے کو چند ماہ قبل ادھورا چھوڑ کر کام ختم کردیا گیا جس کی وجہ اکثر گلی محلے میں ابلتے ہوئے گٹر تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں گلیوں میں کھڑے گندھے پانی کی وجہ سے لوگوں کا گھروں سے نکلنا انتہائی مشکل ہو گیا ناصرف نمازِ پڑھنے جانے والے نمازی حضرات بلکہ سکول جانے والے معصوم بچے اور بچیوں کو سکول آنے جانے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے متاثرہ علاقوں کے متاثرین نے ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل ساہیوال سے کافی عرصہ سے گٹروں کی بندش اؤر متاثرہ گلیوں میں نئی سیوریج لائنز نہ بچھانے کا نوٹس لے کر صاف شفاف انکوائری کروا کر زمہ داران کا تعین کرتے ہوئے انکے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں