اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑ نے پودے لگاکر پلانٹ فار شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رب نواز چدھڑ نے پودے لگاکر پلانٹ فار شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا،وطن عزیز کو اس وقت جن موسمیاتیخطرات کا سامنا ہے درختوں کی تعداد میں اضافہ انکے اثرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے،کسی بھی ملک میں کل رقبے کا 25 فیصد حصہ جنگلات پر مشتمل ہونا ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر شجر کاری مہم کا آغاز کرنے کے موقع پر کیا۔۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات اور ماحول کا تحفظ صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ عوام کو بھی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔عوام کو نہ صرف نئے پودے لگانے چاہئیں بلکہ اپنے گھروں اور گردونواح میں پہلے سے موجود پودوں کی تناور درخت بننے تک حفاظت کرنی چاہئے تاکہ ہم روز افزوں ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرسکیں۔اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے چوک مسجد مسافراں پارک کے پاس کینو اور جامن کے درخت لگائے اور تینوں میونسپل کمیٹیوں میں سینکڑوں پودے لگانے کا عزم کیا۔تینوں ایم سی کے چیف آفیسرز کو ہدایات دیں کے وہ اپنے اپنے علاقے میں پودے لگوائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں