وزیر آباد (نامہ نگار) موسمی تغیرات پر قابو پانے کے لئے ماحول کو انسان دوست بنانے کی ضرورت ہے۔شجر کاری کے شعبے میں انقلاب بپا کرنے کے لئے قومی ذمہ داری کو نبھانا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار مسلم ے ھینڈز کے لائیولی ہڈ آفیسر شمس الرحمان نے مسلم ہینڈز کی پلانٹ پاکستان مہم کے سلسلہ میں گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں شجر کاری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا پرنسپل میڈم عائشہ عشرت نے کہا کہ قومی مسائل میں مسلم ھینڈز کی خدمات قابل تقلید ہیں اور پوری قوم کو سر سبز پاکستان مہم میں پوری جانفشانی سے حصہ لینا چاہئے۔مسلم ھینڈز کے پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک نے بتایا کہ مسلم ہینڈز پاکستان کی تحریک پر وزیر آباد ایریا میں ایک ہزار پودے لگائے جا رہے ہیں اور گرلز کالج میں ایک سو پھلدار پودے لگا کر اس مہم کا آغاز کر دیا گیا ھے اس موقع پر لائیولی ہڈ آفیسر سردار شمس الرحمان، پرنسپل عائشہ عشرت، طارق جاوید ملک،گلریز سعید، غلام دستگیر، طارق اقبال، شوکت علی، شاہد جاوید اور طالبات نے کالج کیمپس میں پودے لگائے۔
