گلگت (پ ر) AC / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت لیفٹنٹ (ر) محمد اویس عباسی نے کہاکہ گلگت چترال روڈ پر معیاری کام یقینی بنائے جائے، جن زمینداروں کی زمینیں تصرف آئیں ہیں ان کے معاویضہ جات کے کام کو فوری مکمل کیا جائے، روڈ پر کام کے بعد ملبے کو دریا برد نہ کیا جائے، جبکہ بلاسٹنگ کے اوقات کو ارد گرد آبادی کے تحفظ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے شیڈول تیار کیا جائے، جس میں عوامی نقصات کا خدشہ پیدا نہ ہو، پروجیکٹ ڈائریکٹر ہدایات جاری کردئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز AC / ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت لیفٹنٹ (ر) محمد اویس عباسی نے NHA اور ضلعی انتظامی آفیسران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ NHA حکام کو ہدایات دیں کہ وہ گلگت چترال روڈ پر کام تیز کریں، معیاری کام یقینی بنائیں، عوامی خدشات کو دور کریں، معاویضہ جات کیسز تیزی سے مکمل کریں، انہوں نے کہا کہ روڈ کے دونوں اطراف نکاسی کا خیال رکھیں، ردڈ بنانے کیلئے ملبے کو دریا برد نہ کریں، اور پتھروں کو دریا میں نہ پھنکیں، انہوں نے تحریری طور پر نیشنل ہائی وے حکام کو آگاہ کردیا۔ اس سے قبل این ایچ اے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت غذر روڈ کی تعمیرات کے سلسلے میں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ اور روڈ کیلئے درکار اراضی کے معاویضہ کے سلسلے میں کیسز کے حتمی منظوری کے سلسلے میں بھی ضرروری معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ شروٹ، شکیوٹ، ہرپون، ہنزل اور جاگیر بسین کے اراضی مالکان کے معاویضہ کیسز تیار ہیں جو التوا کے شکار ہیں ان پر جلد کام مکمل ہوگا۔ واضح رہے جاگیر بسین، ہنزل، ہرپون، شروٹ شکیوٹ کے عوام درپیش تحفظات سے آگاہ کیا۔ اور انہیں حل کرنے کیلئے این ایج اے حکام کو ہدایات دیں۔
