خیبر سے (امان علی شینواری) لنڈی کوتل ہائی سکول سپورٹس گراؤنڈ میں نیشنل فٹ بالر لاوید شاہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا.
مظاہرین نے سیاہ جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر قاتل کو سزا دی جائے اور حکومت سے انصاف دلانے اور کھلاڑیوں کو تحفظ دینے بارے مطالبے درج تھے.
گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول گراؤنڈ لنڈی کوتل کے سامنے فائرنگ واقعہ میں قتل ہونے والا نیشنل فٹ بالر لاوید شاہ شینواری قتل کے خلاف لنڈی کوتل سپورٹس گراؤنڈ میں احتجاجی مظاہرہ ہوا احتجاجی مظاہرے میں خیبر سپورٹس کلب کے مشران ،پلئیرز ایسوسی ایشن اور علاقے کے نوجوانوں سمیت کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز نیشنل فٹ بالر لاوید شاہ کو قتل کیا گیا اور تاحال ان کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنا اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے قاتلوں کی گرفتاری اور ان کے خاندان کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ سپورٹس ٹورنامنٹ کا انعقاد کھلاڑیوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور امن کی فضاء کو قائم رکھنا عین مقصد ہے کیونکہ علاقائی امن ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ظلم کے خلاف ہم سب متحد ہے مظاہرے کے اخر میں لاوید شاہ کے بلند درجات کے لئے دعائیں کی گئیں.
