لندن عارف چودھری
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قائد اور سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے پرسنل سیکیورٹی پروٹوکول آفیسر چوہدری انتظار احمد چیمہ نے برطانیہ و یورپ کے بزنس مین اور مسلم لیگ ن برطانیہ کے متحرک رہنماء چوہدری خالد محمود ہنجرا کو عمرہ کی سعادت حاصل کرکے پاکستان پہنچنے پر انکو مبارکباد دی

چوہدری انتظار احمد چیمہ کا کہنا تھا کہ عمرہ کے سعادت و روضہ مبارک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری بڑے اعزاز کی بات ہے ہر مسلمان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی زندگی میں عمرہ و حج کی سعادت حاصل کرے لیکن یہ سعادت ہر مسلمان کو نصیب نہیں ہوتی
چوہدری خالد ہنجرا نے چوہدری انتظار احمد چیمہ کا استقبال کیا اور انکی تشریف آوری و مبارکباد دینے پر انکا شکریہ ادا کیا
