صوفیاء نے خطے میں اسوہ رسول کی ترویج کا اہتمام کیا، شہزاد احمد مجددی

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار)صوفیاء نے خطے میں اسوہ رسول کی ترویج کا اہتمام کیا۔انتہا پسندی اور تشدد کے خاتمے کیلئے صوفیا کے اسلوبِ دعوت کو عام کرنا ازحد ضروری ہے۔ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس اور آئین پاکستان کا اہم حصہ ہے جبکہ آئین کا تحفظ تمام جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر عالمی ادارہ تنظیم الاسلام ضلع وزیرآباد علامہ شہزاد احمد مجددی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ضلعی امیر عالمی ادارہ تنظیم الاسلام علامہ شہزاد احمد مجددی نے کہا ہے کہ رواداری کے فروغ سے فلاحی معاشرے کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے انسان دوستی، برداشت، محبت اور اخوت کے جذبوں کی ترویج لازم، باہمی اختلافات کا حل مذاکرات اور مکالمے ہی سے ممکن ہے نہ کہ توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراو میں۔ انہوں نے کہا صوفیاء نے خطے میں اسوہ رسول کی ترویج کا اہتمام کیا۔ عقیدہ ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا اسلام دشمن قوتیں سن لیں ہم کٹ مر تو سکتے ہیں لیکن ختم نبوت پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے، عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔ آئین سب کیلئے مقدم ہے کسی کو ڈاکہ زنی کی اجازت ہرگز نہیں دینگے۔ آئین کا تحفظ تمام جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے ‘کسی کو آئین توڑنے کا اختیار نہیں۔ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے تحفظ عقیدہ ختم نبوت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ختم نبوت اسلام کی اساس اور اہم ترین بنیادی عقیدہ ہے۔ دین اسلام کی پوری عمارت اس عقیدے پر کھڑی ہے۔ یہ ایک حساس عقیدہ ہے اس میں شکوک و شبہات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اس موقع پر صدر پریس کلب افتخار احمد بٹ، صدر ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن ڈاکٹر کاشف اشرف، سید ضمیر کاظمی، شہباز بخاری، شمیم لطیف مجددی، تصدق حسین مجددی، اور دیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں