مسلم لیگ (ن) کے راہنما خواجہ محمد جمیل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ذاتی انا جبر اور تشدد کے راستے کو چھوڑ کر مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا

Spread the love

وزیرآباد(نامہ نگار) سابق چیئرمین بلدیہ ومسلم لیگ (ن) کے راہنما خواجہ محمد جمیل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ذاتی انا جبر اور تشدد کے راستے کو چھوڑ کر مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا، پاکستان کو گھمبیر مسائل کی دلدل سے باہر نکالنے کیلئے پاکستان کی تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کو اکٹھا اور اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ان مشکل حالات میں بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان اچھا اقدام ہے اور غریبوں کیلئے ایک امید کی کرن ہے آیئے ہم سب عزم کریں کہ ہم اپنی قوم کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرینگے اور ہم ایک متحرک اور پرعزم نسل تیار کریں جو مشکلات کا سامنا کر سکے اور اپنے ملک کو عالمی سطح پر نمایاں مقام دلانے میں کردار ادا کریں، ملک دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں جن کے آلہ کار ملک کے اندر انارکی و انانتشار پیدا کر کے پاکستان کو سیاسی عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتی ہیں تاکہ ملک معاشی استحکام کی منزل حاصل نہ ہو سکے مگر ان کی سازشوں کو ناکام بنا کر ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی راہ ہموار کی جائے گی،حکومت پاکستان کے عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی اور ان شاء اللہ ملک کو جلد مسائل کی دلدل سے نکال لے گی۔(ن)لیگ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی۔کوئٹہ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے جانیوالے23افراد کی موت کی شدید مذمت کرتے ہوئے انکے اہلخانہ سے دکھ کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں