مسلم لیگ (ن) کے رہنما وایم پی اے وقار احمد چیمہ کا دھونکل روڈ،محلہ نبی بخش اور جلالپورہ محلہ کا دورہ،سابق کونسلرز سے ملاقات

Spread the love

وزیرآباد(نا مہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وایم پی اے وقار احمد چیمہ کا دھونکل روڈ،محلہ نبی بخش اور جلالپورہ محلہ کا دورہ،سابق کونسلرز سے ملاقات۔اس موقع پر سابق کونسلرز افتخار احمد بٹ، محمد فیاض بٹ،سیٹھ ندیم،محمد رمضان،چوہدری طارق،حسام چیمہ،عمران سنی کمبوہ ودیگر بھی موجودتھے۔ایم پی اے وقار احمد چیمہ نے کہا کہ محلہ نبی بخش دھونکل روڈ جلال پورہ کی عوام کو گندہ پانی سے نجات دلانے کیلیے 40 کڑور روپے کی لاگت سے سیوریج لائن کے ساتھ نالہ بھی تعمیر کیا جائے گا، پنجاب حکومت کے تعاون سے محلہ نبی بخش کو ماڈل محلہ بنانے کیلیے 40 کڑور کی لاگت سے الفلاح بنک تک سیوریج کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے محلہ نبی بخش روڈ کے ساتھ دونوں اطراف پکا نالہ بھی بنایا جائے گا اس منصوبہ پر کام دوماہ میں مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو کسی بھی ادارے سے یا اس میں تعینات کسی بھی اہلکار سے کوئی شکایت ہو تو مجھ سے رابطہ کریں انشاء اللہ وہ وزیرآباد میں نہیں رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں